قومی خبریں

اسرائیل فوری طور پر فلسطین پر حملے بند کرے،وزیر خارجہ

اسلام آباد : وزےر خارجہ شاہ محمود قرےشی نے کہا ہے او آئی سی اسرائےلی جارحےت فوری طور پر رکوانے کےلئے فوری اقدامات اٹھائے، معصوم فلسطینیوں پر ظلم اور حملے عالمی قوانےن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اتوار کے روز او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قرےشی نے کہا کہ ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر او آئی سی کے شکر گزار ہےں اسرائےلی فورسزر نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ،اسرائیلی فورسز کے نہتے اور معصوم فلسطینیوں پر ظلم اور حملے عالمی قوانےن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسرائےلی فوج کی جارحےت کا کوئی جواز نہےں ہے ، پاکستان غزہ پر اسرائےلی حملوں کی شدےد الفاظ مےں مذمت کر تا ہے ہم فلسطینیوں کی مکمل حماےت اور ان کے ساتھ اظہار ےکجہتی کرتے ہےں، پاکستان ہمےشہ اپنے فلسطےنےوں بھائےوں کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاتا رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہےں اسرائےل فوری طور پر فلسطےن پر حملے بند کرے، اسرائیلی حملے غےر قانونی بلکہ عالمی قوانےن کی خلاف ورزی بھی ہےں مقبوضہ فلسطےن مےں اسرائےلی آبادی کی توسےع باعث تشوےش ہے عالمی برادری اور او آئی سی اسرائےلی جارحےت فوری طور پر رکوانے کےلئے فوری اقدامات اٹھائے ،فلسطینیوں کے خلاف بربریت اور منظم جرائم کی مذمت کے اظہار کے لئے الفاظ کا دامن ناکافی ہے۔ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں، اس کی نوآبادیاتی پالیسیز، اور اس کی جاری جارحیت، محاصرے اور اجتماعی آبادی کو سزا دینے کی ظالمانہ روش کی بنائ پر مقبوضہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورت حال ناقابل برداشت ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے بے کس اور اپنے دفاع سے محروم فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے رحمانہ اور بلاامتیاز استعمال، عالمی انسانی و بنیادی حقوق سمیت عالمی قوانین اور اصولوں کی سنگین اورکھلی خلاف ورزی ہے۔ فلسطینی عوام کو درپیش اس سنگین صورتحال پر میرے وزیراعظم عمران خان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے بات کی ہے، میں بذات خود بھی برادرم ریاض المالکی سمیت کلیدی علاقائی ہم مناصب سے رابطے میں رہا ہوں،حالیہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی اس سے آنکھیں چرائی جاسکتی ہیں۔ اس افسردہ اور تاریک موقعے پر ہم فلسطین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں جو جرآت اور بہادری سے اپنے جائز حقوق کا دفاع کررہے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف اور اپنی عرب اور اسلامی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے، برسرپیکار فلسطینی عوام کی جرات و بہادری کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ غزہ پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کی پاکستان شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور ان کی بڑی تعداد زخمی ہے۔ پاکستان، مسجد اقصٰی کے تقدس کی پامالی اور اس میں عبادت کرنے والے بے گناہوں پر حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عیدالفطر پر ہلاکتیں اور تباہی ایک نہ ختم ہونے والی بے حسی پر مبنی ظلم ہے۔مذہبی مقامات کا تقدس اوراحترام عالمی قانون کا ایک مسلمہ اصول ہے،مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری میں مسلسل توسیع اور فلسطینیوں کو ان کی جائیدادوں سے بے دخل کرنے پر بھی ہمیں شدید تشویش ہے۔ہمیں فلسطینی عوام اور ان کی املاک کے خلاف جاری جارحیت رکوانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے غیرقانونی ، بے رحمانہ استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری رکوائے اور فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے،عالمی برادری فوری مداخلت کرتے ہوئے غزہ میں شہری آبادی کے خلاف اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور غزہ میں جاری بمباری کو فی الفور روکا جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر فی الفور عمل کرایاجائے، یہ نہ صرف فوری بلکہ نہایت ناگزیر امر ہے۔ انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کو جوابدہی سے راہ فرار اختیار نہ کرنے دی جائے، عالمی قوانین بشمول چوتھے جینیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے متعدد معاہدات کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو استثنائ نہیں ملنا چاہئے، جارحیت کے مرتکب اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کو ناجائز طور پر ایک ہی پلڑے میں تولنے اور دونوں کو ایک ہی صف میں برابر کھڑا کر نے کی کوششیں بلاجواز ہیں، امت مسلمہ کی اجتماعی نمائندہ آواز ’او۔آئی۔سی‘ کو متحد ہوکر، فریب کاری پر مبنی اس تاثر کو مسترد کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے،’او۔آئی۔سی‘ کا قیام مسئلہ فلسطین سے ہوا تھا۔ ضرورت کی اس گھڑی میں امت مسلمہ کو اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی اور ان کی حمایت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا،مقبوضہ خطے میں فلسطینی عوام کے انسانی حقوق، انسانی عزت ووقار کی بحالی اور جاری خون ریزی رکوانے کے لئے پاکستان بطور رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور وزرا خارجہ کونسل کے اگلے سربراہ کے طورپر ’او۔آئی۔سی‘ کے رکن ممالک کی طرف سے اٹھائے جانے والے ہر قدم میں ان کے ہمرکاب اور شریک کار ہونے کے لئے آمادہ و تیار ہے۔