وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر حملہ
راولپنڈی :وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر حملہ، راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھادھند فائرنگ، کم سن بچہ نشانہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں واقع وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، تاہم فائرنگ کے وقت وزیر داخلہ لال حویلی میں موجود نہیں تھے۔ نامعلوم شرپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ایک 8 سالہ معصوم بچہ زخمی ہو گیا جسے ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔