کسی کو پاکستان کیخلاف اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے: افغان طالبان
کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کیخلاف اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے، پنجشیر کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، جنگ کی نوبت نہیں آئے گی، جنرل مشرف کیساتھ کیا کریں گے، یہ ہمارا موضوع نہیں ہے۔ اس وقت ہم اپنے ملک کی بات کر رہے ہیں، 31 اگست تک انخلاء مکمل ہو جانا چاہیے، انخلاء کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا۔ڈیڈ لائن کی خلاف ورزی ہوئی تو امریکا نتائج بھگتے گا ۔کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت بنانے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے، حالیہ دنوں میں افغانستان میں تشدد اور قتل کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ 20 سال سیافغانستان جنگ و جدل کا شکار رہا ہے۔ بھارت کو مسئلہ ہے تو چاہیں گے مسئلہ سفارتی طریقے پر حل کیا جائے، بھارتی منفی پروپیگنڈہ دیکھا ہے کسی کے بھی کیخلاف نہیں ہیں کسی کو اجازت نہیں دینگے پاکستان یا کسی اور ملک کے خلاف ہماری زمین استعمال کرے۔امید ہے دیگر ممالک بھی ایسا ہی کریں گے بھارت سمیت ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ہے۔ ہم چاہتے ہیں اقوام متحدہ ہماری مدد کرے ایسی مدد چاہتے ہیں جو غیر مشروط ہو۔ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف کیساتھ کیا کریں گے، یہ ہمارا موضوع نہیں ہے۔ اس وقت ہم اپنے ملک کی بات کر رہے ہیں۔