شوبز

علی ظفر نے نئی غزل ’س±کون‘ کا لنک شیئر کردیا

کراچی :معروف گلوکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں قرنطینہ میں رہتے ہوئے ا±ردو کی ایک غزل پڑھ لی جس کا عنوان’س±کون‘ ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرایک ٹوئٹ کیا جس میں ا±نہوں نے اپنی نئی غزل ’س±کون‘ کی یوٹیوب لنک شیئر کی۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی نئی غزل’س±کون‘ کا ویڈیو لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اِس مشکل وقت میں جہاں بہت ساری چیزیں ر±ک گئی ہیں وہیں ہماری تخلیقی صلاحیتیں کسی نہ کسی بہانے سے کچھ نیا کرنے کا انتظام کرہی لیتی ہیں۔گلوکار نے لکھا کہ میں نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے کچھ اشعار لکھے ہیں۔علی ظفر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی غزل کے شروع کے چار بند کی تصاویر شیئر کیں۔ا±نہوں نے ٹوئٹرپر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جن کو ا±ردو پڑھنے کا شوق ہے میری غزل کے چار بند ا±ن کے لیے۔اِس کے علاوہ گلوکار نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اپنی غزل کے آخری چار بند کی تصاویر بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ علی ظفر نے اپنی غزل’س±کون‘ 14 گھنٹے قبل ہی اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے اور اب تک اِس غزل کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں ۔