پی ڈی ایم کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آچکا ہے ، شاہ محمود قرےشی
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آچکا ہے ۔ن لےگ اور پےپلز پارٹی نے اپنے آپ کو بچانے کےلئے پی ڈی اےم مےں پڑاﺅ کےا ہو ا تھا ۔مےرا شروع سے ےہی موقف تھا پےپلز پارٹی استفعے دےنے کی غلطی کر کےکسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد ہے، ان کا منشور اور سوچ ایک نہیں ہے، یہ گٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے، سینٹ انتخابات میں یہ ایک دوسرے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے، آج ان کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ کل آصف علی زرداری نے استعفوں کیلئے نواز شریف کی واپسی کی شرط رکھی جسے مریم نواز نے مسترد کر دیا، استعفوں کے مطالبے کے حوالے سے میرے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں، میں شروع سے کہتا چلا آ رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد نیب کی گرفت سے بچنے کیلئے ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک دوسرے کو استعمال کر رہے تھے، انہوں نے اپنے بچاو¿ کیلئے پی ڈی ایم میں پڑاو¿ کیا ہوا تھا، انہی اختلافات کے باعث مولانا فضل الرحمان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ منسوخ کیا۔