قومی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر آج منایا جائےگا

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میںکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر آج منایا جائےگا،یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میںآرٹیکل370کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا،ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیاجائے گا اور کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل370کے نفاذ پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ چار سال قبل 5 اگست 2019ءکو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی الگ ریاستی حیثیت ختم کرکے مظلوم کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی ریاست سے بے دخل کرنے کی سازش کی جس کے بعد وادی میں مظاہروں کے ڈر سے لاک ڈا¶ن نافذ کردیا گیا۔ یوم استحصال کشمیر پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا جائے گا کہ بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ کشمیری بچوں اور عورتوں سمیت مقبوضہ کشمیرکے لوگوں پر ظلم وتشدد بند کرے، سیاسی رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام کشمیری نظربندوں رہا کرے، قابض بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالا جائے، کشمیریوں کی نسل کشی اورر قتل و غارت بند کروایا جائے اور این جی اوز اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو جموں و کشمیر تک رسائی دی جائے ۔