قومی خبریں

بلوچستان کے شہدا کی قربانیاں مشعل راہ ہے ،گورنر بلوچستان

کوئٹہ:بلوچستان پولیس ، سیکورٹی فورسز اور عوام کے شہدا ءکی قربانیاں مشعل راہ ہےں اور انکےف پاک لہو کی بدولت صوبہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوا ہے ان خیالات کا اظہار گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے یوم شہدا پولیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاگورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم شہدا کی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور حکومت شہدا کی لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بحثیت قوم ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا کیونکہ یہ سب کی قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان جواد ڈوگر نے بھی بلوچستان پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تقریب میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پولیس شہدا کے لواحقین کے ہونہار طلبا و طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کئے تقریب میں شہدا پولیس کے بچے اور بچیوں نے یوم شہدا پولیس کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کئے اور حاضرین کے دل موہ لئے تقریب میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل اور اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے