آج صبح دس بجے سے شام پانچ بجےگیس کی ترسیل بند رہے گی
کوئٹہ:سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں 14 ستمبر جمعرات صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک قمبرانی روڈ ، شریف آباد، رئیسانی روڈ، سریاب روڈ، برما ہوٹل، بینک کالونی اور ان سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی ترسیل بند رہے گی