بلاول بھٹو کا نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج دےدیا
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام میں نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو مباحثے کی دعوت دیتا ہوں،نواز شریف 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کرلیں،عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویڑن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں،عالمی رہنما ووٹرز کو لائیو مباحثوں میں اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں،ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو امیدواروں سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔