این سی او سی کا خصوصی اجلاس،کورونا پر قابو پانے کےلئے ایس او پیز کے نفاذ کے لیے مزید سختی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر ( این سی او سی ) نے ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایس او پیز کے نفاذ کے لیے مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تعدادپیر سے صوبوں کو لاک ڈاﺅن کیلئے تازہ ہاٹ سپاٹ کے نقشے فراہم کئے جائیں گے جبکہ 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آو¿ٹ ڈور مکمل پابندی ہوگی ،ملک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آو¿ٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی،صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ این سی او سی کا خصوصی اجلاس اتوار کو منعقد ہوا،اجلاس میںچاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی