کھیل کی خبریں

تیز ترین 100 ون ڈے وکٹیں ، اومان کے بلال خان نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور: اومان کے تیز گیند باز بلال خان نے بدھ کے روز ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز گیند باز بن کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ سنگ میل صرف 49 ون ڈے میچوں میں حاصل کیا اور شاہین آفریدی کے سابقہ ??ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باو¿لر آفریدی نے 51 ون ڈے میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔نیپال کے سندیپ لامچھانے نے ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ صرف 42 میچوں میں حاصل کیا۔ بلال خان کا تاریخی کارنامہ عمان کے آئی سی سی سی ڈبلیو سی لیگ 2 کے نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران ہوا جہاں اس نے اپنے 10 اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ اپریل 2019ءمیں اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد سے بلال خان نے اس فارمیٹ میں چار مرتبہ پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔انہوں نے عمان کے لیے ٹی 20 کرکٹ میں 78 میچوں میں 6.78 کی اکانومی ریٹ سے 110 وکٹوں کے ساتھ ایک شاندار ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ون ڈے میں 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین گیند بازوں کی فہرست میں بلال خان 49 ون ڈے میچز میں 100 وکٹیں لیکر پہلے، شاہین آفریدی 51 ون ڈے میچز میں 100 وکٹیں لیکر دوسرے، مچل سٹارک 52 ون ڈے میں یہ کارنامہ سرانجام دیکر تیسرے، شین بانڈ اور مستفیض الرحمان 54، 54 ون ڈے میں 100 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔