ملکی معیشت مثبت سمت گامز ن ہو چکی ہے، جام کمال
اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ بہت با صلاحیت ہے ، حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہو چکی ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہمارا صنعتی شعبہ انتہائی با صلاحیت ہے ۔ حکومت اس شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہ کورونا کے دوران پاکستان کے ش عبہ صحت نے نمایاں خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے کہا جدید ٹیکنا لوجی کے استعمال سے ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت برآمدات کے شعبے میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو لانے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں ۔ حکومت کی کوششو ں سے دوست ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت گامز ن ہو چکی ۔ تاہم ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ۔