قومی خبریں

گڈ گورننس کے قیام کےلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان

ڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعے کے روز ڈیرہ بگٹی پہنچنے جہاں لیویز فورس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عوامی وفود اور سائلین سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کئے وزیراعلیٰ نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں مفاد عامہ کے لئے قائم اداروں کی فعالیت سے ہی عوامی مسائل کا ادارک ممکن ہے انہوں نے کہا کہ وقت سے زیادہ درست سمت کا تعین ضروری ہے گورنس کی بہتری کیلئے اصلاحات کا عمل اشد ضروری جس کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور امید ہے کہ سروس ڈلیوری کا فعال نظام عوام کو ریلیف کی فراہمی شروع کردے گا وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ بگٹی میں اپنے دورے کے دوران بزرگ قبائلی شخصیت وڈیرہ نبی بخش پیروزانی بگٹی کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔