بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافہ
لاہور : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی کے صارفین پر 4 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری فروری 2021ءکے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے جبکہ نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں ایل این جی کی کم دستیابی کے باعث صارفین کو 21 کروڑ روپے مالیت کا ریلیف نہ مل سکا