وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کی جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہاکہ ہم بھی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی کے وفدرمیں شیری رحمن ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔ مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شامل تھے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی ہے وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ہینڈ آﺅٹ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، اراکین قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک تھے۔