یوم تحفظ ختم نبوت 7 ستمبر کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا
جہانیاں:یوم تحفظ ختم نبوت 7 ستمبر کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ملک بھر کی مساجد و مدارس میں علما اور خطباءعقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالیں گے اور تحریک ختم نبوت میں جدوجہد کرنے والے اکابرین کی زندگی اور جدوجہد سے آگاہ کریں گے۔ قومی اسمبلی کی جانب سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کو 50برس مکمل ہوچکے ہیں۔ 7 ستمبر 1974 ہماری ملکی تاریخ کا وہ عظیم روشن ترین تاریخ ساز دن ہے کہ جس دن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے 90 سالہ دیرینہ مطالبے پر فتنہ قادیانیت کو ان کے کفریہ عقائد کی بناءپر غیر مسلم اور پاکستان کی چھٹی اقلیت قراردے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا۔ اس تاریخ ساز دن کی مناسبت سے7 ستمبر کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائے گا اور پارلیمنٹ کے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ان پروگراموں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ختم نبوت کانفرنسز،ریلیاں،سیمیناراورمختلف نوعیت کے پروگرامزمنعقدکیے جارہے ہیں