کھیل کی خبریں

شاہین آفریدی کی بیٹے کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی :پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے بیٹے کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی نے بیٹے کیساتھ سوشل میڈیا پر شیئر تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں سکون میں ہوں‘۔
فاسٹ باولر کی پوسٹ پر مداح نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشاءکے ہاں بیٹے آلیار کی پیدائش اگست میں ہوئی تھی۔