غزہ و لبنان کے لیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ ہوگئی
اسلام آباد:غزہ و لبنان کے لیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ ہوگئی، زیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی غزہ کے لیے امدادی سامان بردار ہوائی جہاز عمان، اردن پہنچے گا
100 ٹن امدادی سامان سردیوں کے لیے فیملی ٹینٹ، اور گرم کمبلوں پر مشتمل ہے این ڈی ایم اے مجموعی طور پر 1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھیجوا چکا ہےاین ڈی ایم اے ابھی تک غزہ کے لیے 10 جبکہ لبنان کے لیے دو امدادی کھیپیں روانہ کر چکا ہے
سامان روانگی تقریب میں فلسطینی سفیر، ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک ،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک آرمی نمائندگان موجود تھےفلسطینی سفیر نے ہنگامی امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا
حکومت نے ہنگامی امداد کی مسلسل ترسیل کے لیے عزہ اور لبنان کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ بھی قائم کیا ہےعوام فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیر اعظم ریلیف فنڈمیں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔