قومی خبریں

بھارت کی کسی بھی قسم کی پیش قدمی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نریندر مودی پاکستان کے خلاف جارحیت کو اپنی سیاسی بقاءکے لئے استعمال کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی پیش قدمی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کو جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانہ گئے اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی ،
مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا
دونوں رہنماو¿ں میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاءچاہتا ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ،ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسلمہ ہے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔