نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
جہانیاں: نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی
قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاانہوں نے 1999ءمیںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ءکو صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ءمیں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔