نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77 واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
مکوآنہ :نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77 واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائے گا،وہ پہلا نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے آفیسر تھے۔یوم شہادت کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
راجہ محمد سرور شہید10نومبر1910ءکو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے۔راجہ سرور شہید نی15اپریل 1929ءکو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی1944ءمیں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی اور 1946ءکو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947ءمیں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
جولائی 1948ءمیں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیاکیپٹن راجہ سرورنے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور 27جولائی 1948ءکوسینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطاءکیا گیا۔