امریکا ایران کشیدگی‘ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر
نیو یارک : امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیتمیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62 سینٹ کا اضافہ ہوا
جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71 اعشاریہ 39 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی خام تیل کی قیمت بھی 37 سینٹ اضافے کے بعد 66 اعشاریہ 21 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔دوسری جانب سونے کی قیمت بھی 107 ڈالر اضافے سے 5200 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ان کیلئے بہت برا ہو گا۔