بین الاقوامی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو فوجی اور معاشی طور پر تباہ کر رہا ہے اور آئندہ مزید سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ایرانی رہنما¶ں کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکی افواج ایران کی بحریہ، فضائیہ، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو تباہ کر رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس غیر معمولی فوجی طاقت اور لامحدود اسلحہ موجود ہے۔واضح رہے کہ امریکی حملوں میں ایران کے اہم تیل کے مرکز خارگ جزیرہ کے قریب فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، خلیج فارس میں واقع خارگ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا اہم ترین مرکز سمجھا جاتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو اس جزیرے کی تیل کی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے تاہم فی الحال ایسا نہیں کیا گیا، اُنہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں مداخلت کی تو یہ فیصلہ تبدیل ہو سکتا ہے۔