قومی خبریں

بلوچستان میں نئے اضلاع بنانے کا مقصد صوبے کے پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا برشور کو ضلع کا درجہ ملنے پر منعقدہ عظیم الشان عوامی جلسہ سے خطاب

وزیر اعلیٰ کا گزشتہ روز یارو میں پیش آنے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت اور ذمہ داروں کو کیفرا کردار تک پہنچانے کا عزم

بلوچستان میں نئے اضلاع بنانے کا مقصد صوبے کے پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان۔

نئے ضلع کے لیے میرٹ پر ایک قابل ڈپٹی کمشنر کو تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ

نئے بننے والے ضلع کے تمام اسکولوں کو فعال بنایا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان۔

وزیر اعلیٰ کا برشور اسپتال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کا اعلان۔

علاقے کے بنیادی مراکز صحت کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کے بڑے شہروں کے ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ

امن وامان کی بہتری کے لیے موجودہ تھانوں سمیت مزید تھانوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ نے جلسہ کے دروان مقامی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ کو برشور میونسپل کمیٹی کا نوٹیفکیشن دے دیا۔