امریکی صدر نے یکطرفہ جنگ بندی میں توسیع کی، ایرانی میڈیا
تہران :ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔
مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔ایرانی پالیمنٹ کے اسپیکر قالیباف کے مشیر نے مزید کہا ہے کہ ناکا بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی کارروائی سے دیا جانا چاہیے۔
مشیر ایرانی پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان وقت حاصل کرنے کی چال ہے تاکہ اچانک حملہ کر سکے۔