فیلڈ مارشل نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے‘تمام امت متحد ہے اور پاکستان اسلام کا گہوارا ہے‘علامہ طاہر اشرفی
لاہور:پاکستان علما کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، فیلڈ مارشل نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے‘تمام امت متحد ہے اور پاکستان اسلام کا گہوارا ہے۔وہ قومی پیغام امن کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور میں معرکہ حق بنیان المرصوص سیمینار سے خطاب کرر ہے تھے۔سیمینار سے پاکستان علما کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر اشرفی، رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سید ریاض حسین نجفی،جمعیت اہلحدیث لاہور کے مولانا سید محمود غزنوی، ڈاکٹر حسین اکبر اور دیگر جید علما کرام نے خطاب کیا۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام امت متحد ہے اور پاکستان اسلام کا گہوارا ہے‘پاک فوج نے ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، فیلڈ مارشل نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے۔ چئیرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ دشمن نے ہمیشہ ہمیں ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش۔۔ مگر قدرت نے ہمیں ہر جگہ فتح دی۔بھارتی جارحیت پر اسے مار مار کر بھگا دیا،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔مولانا سید محمود غزنوی نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی کیلے ھماری جانیں قربان۔۔۔ پاکستان کی افواج اور علماءمل کر وطن عزیز کا دفاع کر رہے ہیں۔افضل حیدری نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دینگے۔ڈاکٹر محمد اکبرنے کہا کہ ہماری افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے بیٹھے ہیں۔علما کرام نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کو افواج پاکستان نے تباہ کر دی ہے، ہمیں دشمن کی سازشوں پر نظر رکھنی ہے۔