سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس کی سماعت 18مئی کوہوگی
اسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس کی سماعت 18مئی کوہوگی عدالت نے سابقہ سماعت پر حاضری سے استثنا کی درخواست عدالت نے منظور کرلی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوگی کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ کریں گے سابقہ سماعت کے دوران عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی، تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔