ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار
واشنگٹن :امریکی اخبارنے دعوی کیا ہے کہ ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار ہوگیا ہے۔اخبار کے مطابق ایران نے اپنی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کا محاصرہ ختم کرنے کی ضمانت دے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی نئی تجاویز میں جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام پر بات چیت تاحال موخر ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ایران پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے بھی آمادہ ہوگیا ہے۔