عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کوویڈ 19 اور انسداد پولیو مہم پر گفتگو
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کوویڈ 19، پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی گفتگو میں وزیراعظم نے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔بدھ کے روز زیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے کورونا وائرس، غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاو¿نڈیشن کے کام کی تعریف کی اور بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیئے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے، عالمی رہنماءموافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے کورونا وباء، پولیو اور ویکسینیشن کے ذریعے قابو پائی جانے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔عمران خان نے کہا پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے ، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف موثر مہم جاری ہے ، احساس پروگرام میں بل گیٹس فاو¿نڈیشن کا تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے ، وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔