ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ، ادارہ شماریات نے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیئے،اپریل 2020ءکے مقابلے میں 2021ءمیں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 01 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد: ملک میں جاری مہنگائی میں اپریل کے مہینے میں مزید اضافہ ہوگیا ، ادارہ شماریات نے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ اپریل کے مہینے میں مہنگائی میں مزید 1 اعشاریہ 03 فیصد اضافہ ہوا اور اپریل 2020ئ کے مقابلے میں 2021ئ میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 01 فیصد تک پہنچ گئی جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر 67 اعشاریہ 70 ، آلو 15 اعشاریہ 81 فیصد جب کہ دیگر سبزیاں 29 اعشاریہ 55 مہنگی ہوئیں ، ایک ماہ میں مرغی 7 اعشاریہ 31 ، خوردنی تیل 3 اور مسالحہ جات 1اعشاریہ 54 فیصد مہنگے ہوئے۔دوسری طرف مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کی روشنی میں بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ، بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی ، اس سلسلے میں بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے نیپرا 28 اپریل کو ہونے والی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ مارچ میں پانی سے 19 اعشاریہ 42 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، کوئلے سے 30 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا ہوئی ، جب کہ اسی ماہ فرنس ا?ئل سے 2 اعشاریہ 62 فیصد کی گئی ، علاوہ ازیں مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 56 فیصد جب کہ درا?مدی ایل این جی سے 21 اعشاریہ 11 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10 اعشاریہ 49 فیصد بجلی پیدا کی گئی جہاں بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔