قومی خبریں

حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرےگی، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کو بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجٹ میںمزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے،تاہم وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا، جبکہ چار یا پانچ جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا، اسی طرح اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے بجٹ مختص کیا جائے گا، حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ہے،حکومت کو یہ تجاویز بھی دی گئی ہیں کہ حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے،اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر100 روپے تک کمی کی جائے،مزید برآں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الاامور اینڈریو شوفر نے ملاقات کی، ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے امریکی ناظم الاامور کو ملکی معیشت کی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الاامور سے ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز پر بھی بات چیت کی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی فیصلوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نے اینڈریو شوفر کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام سے متعلق بھی آگاہ کیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور کو آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے عزم کی یقین دہانی بھی کرائی، امریکی ناظم الامور نے معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد کیا، امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری پر وزیراعظم کو بریف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔