بانی پی ٹی آئی کو شیڈول کے مطابق پمز میں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،وزیرقانون
اسلام آباد: ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو شیڈول کے مطابق پمز میں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
منگل کو ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سوموار اور منگل کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو شیڈول کے مطابق لے جایا گیا اوربورڈ کے چار ڈاکٹرز نے معائنہ کیا
انہوں نے کہاکہ یہ معاملات اسی قانون کے تحت ریگولیٹ ہونے ہیں جس قانون کے تحت وہ جیل میں بند ہیں انہوں نے کہاکہ رات کا تعین سیکیورٹی کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ انہیں بانی پی تی آئی کو بغیر اطلاع اس وقت لایا جاتا ہے جب ہسپتال میں رش کم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پمز ہسپتال کے پروفیسر عارف صاحب جو اوپتھاملوجی کے ماہر ہیں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا اس موقع پر دل کے ڈاکٹر کو بھی بلایا گیا اورضروری ٹیسٹ کیے گئے، وہ بھی ٹیسٹ ان کے کیے گئے جو ٹھیک ہیں انہوں نے کہاکہ تمام ضروری ٹیسٹ اور چیک اپ مکمل ہونے پر واپس بھیجا گیا ہے
انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں داخل ہو گھ والے کوئی کنڈیشن نہیں تھی اس لیے انہیں پھر واپس بھیجا گی انہوں نے کہاکہ ایوان میں پوری تفصیلات بتا دی ہیں اگر اس سے ہٹ کر کے انہیں باہر نکالنا ہے یا گھر بھیجنا ہے تو یہ اختیار عدالتوں کا ہے۔