قومی خبریں

آئی اوای سی ایک فعال اور موثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، عثمان گورگیج

اسلام آباد/کوئٹہ:میر عثمان گورگیج، ڈائریکٹر جنرل، انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کوریڈور (IOEC) پاکستان چیپٹر نے عہدہ سنبھالتے ہی ملک اور صوبے کے اقتصادی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا وژن واضح کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ، اوورسیز پاکستانی بزنس نیٹ ورک کی فعال شمولیت اور ملکی تجارتی مواقع کو عالمی منڈیوں سے مو¿ثر انداز میں جوڑنے کے لیے فوری اور جامع اقدامات کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ IOEC ایک فعال اور مو¿ثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جو سرمایہ کاروں اور کاروباری کمیونٹی کو براہِ راست ملکی معاشی ترقی میں شراکت کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف ملکی تجارتی تعلقات کو مستحکم کرے گا بلکہ نوجوانوں، نئے کاروباری منصوبوں اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کو ملک کے معاشی ترقیاتی عمل میں شامل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

میر عثمان گورگیج نے کہا کہ ان کے بنیادی اہداف میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی، تجارتی شراکت داریوں کو مضبوط بنانا اور پاکستان کی عالمی اقتصادی راہداریوں میں موجودگی کو مستحکم بنانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے اقتصادی مفادات، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور تجارتی مواقع کے مو¿ثر استعمال کے لیے کلیدی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ IOEC کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع کو زیادہ شفاف، قابل رسائی اور مو¿ثر بنایا جائے گا تاکہ ملک میں معیشت مضبوط ہو، نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا ہوں اور صوبوں خصوصاً بلوچستان کے مفادات کو بین الاقوامی سطح پر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا وژن یہ ہے کہ IOEC ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے درمیان ایک مضبوط رابطہ پل کے طور پر کام کرے اور پاکستان کو عالمی اقتصادی منظرنامے میں فعال اور مستحکم شریک کے طور پر پیش کرے۔میر عثمان گورگیج نے یہ بھی کہا کہ نوجوان قیادت اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی شمولیت ملک کے اقتصادی مواقع میں اضافے، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی تعلقات کے مو¿ثر استحکام میں کلیدی کردار ادا کرے گی