بین الاقوامی خبریں

ایران کے سرکاری میڈیا کیآیت اللّٰہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آ یت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سرانجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آ یت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سرانجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مشرقِ وسطیٰ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر نیا حملہ کردیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کے جواب میں جوابی کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

امریکا اسرائیل جان لیں ایرانی عوام اپنے لیڈر کا بدلہ ضرور لیں گے
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل جان لیں ایرانی عوام اپنے لیڈر کا بدلہ ضرور لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت جان لے کہ ان اقدامات سے مسلمانوں کے ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

قبل ازیں سینئر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت مل گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ خامنہ اِی کی لاش ملی ہے۔

امریکی حکام نے بھی تصدیق کی کہ ہمیں یقین ہے کہ خامنہ ای اور 5 سے 10 اعلیٰ ایرانی رہنما کمپاو¿نڈ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔

گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔

سوگوار ہجوم تہران کے انقلاب چوک میں جمع ہونا شروع
ایران کے سپریم لیڈر آ یت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر سوگوار ہجوم تہران کے انقلاب چوک میں جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ایرانی شہری ملک کا قومی پرچم تھامے انقلاب چوک میں جمع ہورہے ہیں، جہاں سپریم لیڈر آ یت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا غم منایا جارہا ہے۔
ایرانی فوج کا سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان
ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آ یت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔ وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔

سپریم لیڈر کی شہادت پر ایرانی حکومت کا بیان
ایران کے سپریم لیڈر آ یت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت کا بیان سامنے آ گیا۔

ایرانی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔’ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انقلابی کون ہیں‘۔

عراق کے رہنما مقتدیٰ الصدر کی آ یت اللّٰہ کی شہادت پر تعزیت
عراق کے رہنما مقتدیٰ الصدر نے اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آ یت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کی۔

عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کے نام ایک پیغام جاری کیا اور عراق میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن
ایران کے سپریم لیڈر آ یت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔

شہادت سے پہلے مقدس روزوں پر نارمل لائٹیں روشن تھیں تاہم جیسے ہی شہادت کی اطلاع ملی تو پہلے لائٹیں بند کردی گئیں اور پھر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں۔

بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا کمانڈر انچیف مقرر
ایران میں بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی کو ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔