افغان طالبان کے بلوچستان میں16اور خیبرپختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے اور37مقامات پر فائرریڈناکام ، 67طالبان کارندے ہلاک
اسلام آباد:افغان طالبان کے بلوچستان میں16اور خیبرپختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے اور37مقامات پر فائرریڈناکام بنا دیئے گئے ہیں ۔جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 67طالبان کارندے ہلاک کر دیئے گئے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی طرف سے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین بیان کے مطابق بلوچستان میں افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں۔
تمام مقامات پر حملوں کو م¶ثر طور پر پسپا کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کے ایک جوان شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوئے۔وزیر اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا، جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔ فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں۔آپریشن کی تفصیلی اپڈیٹ جلد جاری کی جائے گی۔