فیفا سیریز، پاکستان کو آیوری کاسٹ سے 0-2سے شکست
اسلام آباد: فیفا ووہمن سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو آیوری کاسٹ سے صفر کے مقابلے میں دو گولز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
الاسان اوتارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان آیوری کاسٹ نے پہلے ہی ہاف میں متععد اٹیک کئے جسے پاکستانی گول کیپر زیانا جیوراج نے گول ہونے سے ناکام بنایا۔کوٹ ڈی آئیوائر نے 39ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب امی ڈیالو نے کارنر پر ریباو¿نڈ کے بعد ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچائی۔
69ویں منٹ میں حبیبو اودراگو نے کارنر پر دوسرا گول اسکور کیا۔میچ میں آیوری کاسٹ کو پنالٹی بھی ملی تاہم پاکستانی گول کیپر زیانا جیوراج نے پنالٹی کو روک لیا۔ گرین شرٹس نے اس سے قبل ترک اینڈ کیکوس کو ریکارڈ 0-8 سے شکست دی تھی جبکہ موریطانیہ کے خلاف 0-1 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔