شوبز

میرے دل میں باتوں کا ڈھیر ہے جو صرف اسی کو سناو¿ں گی: ریشم نے شریکِ حیات کی خوبیاں بتا دیں

لاہور: نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں میری جس سے شادی ہو وہ عزت اور احترام کرنے والا ہو ،میں نے اپنے دل میں باتوں کا ڈھیر جمع کر رکھاہے جو صرف اسے سناﺅں ۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میری آج تک کوئی منگنی نہیں ہوئی ، میں چاہتی ہوں میری جس سے شادی ہو بس پھر وہی شادی ہو ۔

اس کی خصوصیات میں یہ ہونا چاہیے چاہیے کہ عزت و احترام کرنے والا ہو ، میں کھانے بہت اچھے بناتی ہوں اسے اپنے ہاتھوں سے کھانے بنا کر کھلاﺅں ۔ میرے دل میں باتوں کا ڈھیر جمع ہے جو میں نے آج تک کسی کو نہیں بتائیں وہ صرف اسے سناﺅں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات میں خوش رہنے والی انسان ہوں مجھے دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اچھا نہیں لگتا اور یقینی طور پر میں بھی دوسروں سے یہی امید رکھتی ہوں۔