ایران،امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، جنگ بندی ختم ہونے کے قریب
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری 15 روزہ جنگ بندی آج ختم ہونے والی ہے۔
اس اہم مرحلے پر خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب جنگ بندی میں توسیع کے لیے متحرک ہو چکے ہیں اور مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ثالث ممالک کی اولین ترجیح جنگ بندی کے دورانیے میں اضافہ اور مذاکراتی عمل کو بغیر تعطل جاری رکھنا ہے۔پس پردہ سفارتی کوششوں میں شدت آ گئی ہے، جہاں تمام ثالثین امریکہ اور ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ کسی ممکنہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسرے دور کے مذاکرات میں ایران کی مو¿ثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکام کے مطابق موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے اور آنے والے دن خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظر عالمی برادری کی نظریں ان مذاکرات پر مرکوز ہیں۔