بلوچستان‘ ڈیڑھ سال قبل 10 کروڑ کا سونا لوٹنے میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار
قلعہ سیف اللہ:بلو چستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں 10 کروڑ کا سونا لوٹنے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیڑھ سال قبل پنجاب سے آنے والی کوچ میں دو جیولرزسے سونا لوٹا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سونا زیورات کوئٹہ کے جیولرز کے آرڈرز پر لے کر آرہے تھے کہ اس دوران راستے میں کوچ رُکوا کر ڈکیتی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔