قومی خبریں

مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل ہوگی،دفاعی اور فوجی قوت کا بھر پور مظاہرہ کیا جائیگا

اسلام آباد :یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل جمعرات شکر پڑیاں گراﺅنڈ میں ہوگی ۔صدر مملکت عارف علوی اس پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔اس موقع پر پاکستان کی دفاعی اور فوجی قوت کا مظاہرہ بھی کیا جائیگا ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے مشترکہ پریڈ23 مارچ کو منعقد نہیں ہو سکی تھی ،آج ہونے والی پریڈ کی خاص بات پاکستان کے جدید ترین دفاعی نظام کی نمائش بھی ہوگی جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کی فلائی پاسٹ کی قیادت کریں گے