قومی خبریں

وادی تیرہ ،سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ،پاک فوج کے 3جوان شہید

راولپنڈی: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل شامل ہیں۔37 سالہ حوالدار انعام گل شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، حوالدار انعام گل شہید نے پاک فوج میں 15 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں، حوالدار انعام گل شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے۔سپاہی محمد عمران شہید کی عمر 29 برس ہے اور وہ ضلع ٹانک کے رہائشی ہیں۔ سپاہی محمد عمران شہید نے پاک فوج میں 9 سال تک دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں۔