قومی خبریں

چین کی ترقی ہماری لیے قابل تقلید ہے، مریم نواز

بیجنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کی ترقی ہماری لیے قابل تقلید ہے۔ پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین میں پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران چینی حکام نے بہترین میزبانی کی،چین کی ترقی ہماری لیے قابل تقلید ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی باصلاحیت قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، چین کی لیڈر شپ اور مختلف کمپنیوں سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔