شوبز

مایا علی کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

لاہور:ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی۔مایا علی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف سپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں