شوبز

ماہرہ خان کی بھارتی ڈراموں میں بھی انٹری

لاہور:پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں انٹری دینے کے بعد اب بھارتی ڈراموں میں بھی جلوہ افروز ہونے کیلئے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان اب بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں کام کریں گی،بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ نے شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔