بھارت آنے اورجانے والی تمام فلائٹس کی بندش زیرغور ہے،بھارت اپنی حرکتوںسے باز نہ آیاتوآپشن موجودہے،غلام سرور خان
پشاور: فاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان نے کہاکہ بھارت آنے اورجانے والی تمام فلائٹس کی بندش زیرغور ہے،بھارت اپنی حرکتوںسے باز نہ آیاتوآپشن موجودہے، بھارت کی وزارت خارجہ نے اپنے صدرکی آئس لینڈجانے کیلئے پاکستانی حدوداستعمال کرنے کی درخواست کی تھی مگرہم نے کہہ دیاکہ بھارتی صدرآئس لینڈ نہ جانے کے لئے اورنہ آنے کیلئے پاکستان کی فضائی حدوداستعمال کریگا، انڈیا کی ہر پرواز ہماری فضائی حدود استعمال کرتی ہے اوریہ فلائٹس بھی ہم بندکرسکتے ہیں، ہم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں آواز اٹھائی اوراقوام متحدہ کادوہرامعیار بتانے وزیراعظم جارہے ہیں،پوری قوم کے جذبات کے تحت بھارت کیساتھ تجارت معطل کردی اورسفارتی تعلقات نچلی سطح تک لے آئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔