قومی خبریں

آرمی چیف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکائ سے خطاب کیا اور طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر فیکلٹی ممبران کو سراہا۔آرمی چیف نے کورس کے شرکائ پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں، جدید ترین تکنیکی ترقیوں اور پیشہ ورانہ حصول پر توجہ مرکوز رکھیں۔ بعد ازاں سی او اے ایس نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی او اے ایس نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد سمیت سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے صوبے بھر میں تعینات فارمیشنز کی قابل تحسین کوششوں کو سراہا۔