وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کا دورہ
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اتوار کی شام فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کا دورہ کیااور آئسولیشن وارڈ،آءسی یو اور پبلک ہیلتھ لیبارٹری کا معائینہ کیا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے وزیراعلیٰ کو آئسو لیشن وارڈ میں فراہم کی گئی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ آئسو لیشن وارڈ میں کورنا وائرس سے متاثر زیر علاج بچے کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور متاثرہ بچے کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے ایم ایس ہسپتال نے آگاہ کیا کہ آئسولیشن وارڈ میں 5وینٹی لیٹر ز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں