وزیر اعظم کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا بڑا اعلان
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک اہم اور مشکل مرحلے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی اور مختلف طبقات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نے پٹرول پر لیوی میں 80 روپے کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہوگی، جس کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ خلیج میں جاری جنگ کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس نے دنیا کی طاقتور معیشتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو سہیل آفریدی اور بلوچستان کے چیف منسٹر میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے قومی مقصد کیلئے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے،جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسرکرتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مہنگائی نے دنیا کی طاقت ور معیشتوں کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بطور وزیر اعظم انہوں نے، نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں تاکہ تیل کی قیمتوں میں استحکام آ سکے۔شہباز شریف نے کہا کہ تین ہفتوں میں قومی وسائل سے 129 ارب کی سبسڈی دی گئی، قیامت خیز طوفان کو سبسڈی کے ذریعےعوام تک پہنچنے نہیں دیا، د±عا ہے جلد سے جلد جنگ ختم اور امن قائم ہو جائے،
فیلڈ مارشل، اسحاق ڈارجنگ بندی کے حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے درج ذیل مخصوص رعایتوں کا اعلان کیا جن میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی مقرر کی گئی ہے تاکہ مسافروں کے کرایوں میں کمی آ سکے۔ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی اور چھوٹے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 1500 روپے سبسڈی دی جائے گی تاکہ پیداواری لاگت کم ہو،شامل ہیں۔
عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان اپنی 6 ماہ کی تنخواہیں سرکاری خزانے میں جمع کرائیں گے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ قومی وسائل محدود ہیں، صدرمملکت کا مشکور ہوں انہوں نے قومی قیادت کو اکٹھا کیا، چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کو اجلاس میں بلایا گیا، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاو¿س میں بھرپور مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کیے، عوام کو درپیش مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، گزشتہ روز کے اعلانات کے مطابق موٹرسایئکل سوار کو سبسڈی دی جائے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں اکانومی کلاس کے کرائے نہیں بڑھائے جائیں گے، حکومت نے حتی المقدور کوشش کی ہے کہ عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے قومی وسائل کو استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاو¿س میں ہونے والے مشاورتی اجلاسوں کے بعد یہ فیصلے کیے گئے ہیں تاکہ عام آدمی کو مہنگائی کے چیلنجز سے بچایا جا سکے۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر دعا کی کہ خطے میں جنگ کا خاتمہ ہو اور امن قائم ہو، کیونکہ امن ہی پائیدار معاشی ترقی کا واحد راستہ ہے