ثانیہ مرزا نے ہنستے اور ورز ش کی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے شکوے کا جواب دیدیا
ممبئی :بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے شکوے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنستے اور ورز ش کی ویڈیو شیئر کر دی ۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ا±نہیں خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے اور ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاﺅنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ ہنستی نہیں ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی ا نسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھاہے کہ یہ رہی میری ہنسی جو سب دیکھنا چاہتے تھے۔ثانیہ مرزا کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوب انجوائے کرتے ہوئے، ہنستے مسکراتے مختلف ورزشیں کر رہی ہیں۔