قومی خبریں

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپ، 6 جوان شہید،3دہشتگرد ہلاک،2زخمی

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے دیر دونی میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی فائر نگ سے 6بہاد ر سپاہی شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک 2زخمی ہو گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈیردونی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سیکورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو واصل جہنم اور2کو زخمی کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 6 سپاہی شہید ہوگئے ۔شہید سپاہیوں میں ٹانک کے رہائشی 36 سالہ حوالدار سلیم خان،کوہاٹ کے رہائشی 37 سالہ نائیک جاویداقبال، بنوں کے رہائشی 26 سالہ سپاہی نزیر خان شامل ۔مردان کے 25سالہ سپاہی حضرت بلال، اورکزئی کے 22سالہ سپاہی سید رجب حسین اور خیبر کے رہائشی 22سالہ بسم اللہ جان بھی شامل ہےں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیںاس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔